0
Thursday 11 Aug 2022 14:38

عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست خارج

عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست خارج
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا امیدوار نے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پرسوں آخری دن ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ متعلقہ فورم الیکشن کمیشن ہے، وہاں درخواست کیوں دائر نہیں کی، جب تک کاغذات جمع نہیں ہوتے عدالت کے سامنے کاز آف ایکشن کیسے بنتا ہے؟ کاغذات نامزدگی جمع ہونے تک عدالت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر خارج کر دی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے گذشتہ دنوں پی ٹی آئی کے 9 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے، جن پر 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش