0
Thursday 11 Aug 2022 15:44

قاسم سوری کے متعلق فارن فنڈنگ کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، آصف ترین

قاسم سوری کے متعلق فارن فنڈنگ کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، آصف ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان محمد آصف ترین نے اپنے وضاحتی بیان میں قاسم خان سوری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے متعلق فارن فنڈنگ کے حوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں جس اکاونٹ اور رقم کا تذکرہ کیا گیا ہے، وہ درحقیقت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا مشترکہ آفیشل اکاونٹ تھا۔ جس کے دستخطی اختیارات (Signature Authority) چار افراد قاسم خان سوری، سید ظہور آغا، داود پانیزئی اور عبدالوہاب آغا تھے۔

نوٹسز میں جس ٹرانزیکشن کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ رقم نہ بیرون ملک سے اور نہ ہی کسی انفرادی اکاونٹ میں بھجوائی گئی تھی، بلکہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے رقم بھجوائی گئی تھی۔ جو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا کرایہ، گیس، پانی، بجلی اور دیگر بلز، سیکرٹریٹ میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں اور 2012 کے جلسے کے بندوبست کے لئے بھجوائی گئی تھی۔ انکے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کے اکاونٹ میں بیرون ملک سے کوئی رقم نہیں بھجوائی گئی ہے، بلکہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے بھجوائی گئی تھی۔ اس کے برعکس سیاق و سباق سے ہٹ کر پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ یہ قابل مذمت ہے۔ جسکی پرزور الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش