0
Thursday 11 Aug 2022 19:03

کابل، مدرسے میں خودکش دھماکا، مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق

کابل، مدرسے میں خودکش دھماکا، مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔ افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خودکش دھماکےمیں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے میں ہونے والی اموات کی حتمی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 1008669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش