0
Thursday 11 Aug 2022 19:13

کوئٹہ، قاسم سوری ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہو سکیں

کوئٹہ، قاسم سوری ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہو سکیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہو سکیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری ایک نوٹس کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کے سلسلہ میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی بلوچستان کے سربراہان سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، آغا وہاب اور داود خان کو کوئٹہ کے نجی بینک میں پیسوں کی ٹرانسکشن کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ کے مقامی اخبار کو بتایا کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہیں گزشتہ شب ایف آئی اے کے نوٹس کا علم ہوا۔ انہوں نے بینک میں پیسوں کی ٹرانسکشن کے حوالے سے بتایا کہ 2011 سے 2013 تک پی ٹی آئی بلوچستان کے اکاؤنٹ میں یہ پیسے موصول ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1008671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش