0
Thursday 11 Aug 2022 22:56

سماج سے انتشار ختم کرنے کیلئے صوفیا کی تعلیمات اپنانا ضروری ہے، شیخ عقیل احمد

سماج سے انتشار ختم کرنے کیلئے صوفیا کی تعلیمات اپنانا ضروری ہے، شیخ عقیل احمد
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ صدیوں میں ہندوستانی معاشرے کو ہم آہنگی، اخوت اور بھائی چارے کی مثال بنانے میں صوفیائے کرام کا نہایت اہم رول رہا ہے اور ہندوستان جس تہذیبی تنوع اور ثقافتی ہمہ رنگی کے حوالے سے اپنی شناخت رکھتا ہے اس کے تحفظ اور فروغ میں انہوں نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح اردو زبان و ادب کے ابتدائی نقوش بھی صوفیائے ہند کے یہاں ملتے ہیں۔ ان کے اسی کردار کو موجودہ ماحول میں نمایاں کرنے اور سماجی ہم آہنگی و باہمی تفاہم پر مبنی ان کی تعلیمات کو عام کرنے کی غرض سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی نے مشاہیر صوفیائے ہند کا انسائیکلوپیڈیا شائع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اسی سلسلے میں اس شعبے کے ماہرین اور سکالرز کی ایک میٹنگ آج کونسل کے صدر دفتر میں منعقد کی گئی۔

میٹنگ کی صدارت خانقاہ شاہ ارزانی پٹنہ کے سجادہ نشیں پروفیسر سید شاہ حسین احمد نے کی۔ اس موقعے پر تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ صوفیائے کرام کا ہندوستانی سماج میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ قائم کرنے میں اہم رول رہا ہے اور انہوں نے اپنے دور میں اس ملک کو امن و امان اور اخوت و سلامتی  کا گہوارہ  بنانے کی غیر معمولی کوششیں کی ہیں، ان کی تمام تر تعلیمات بھی خالص اخلاقی و انسانی اقدار پر مبنی ہیں۔ پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ صوفیاء کرام نے ہمیشہ انسان دوستی کی تعلیم دی اور تمام مخلوقاتِ خداوندی سے محبت ان کا شیوہ تھا، یہی وجہ ہے کہ بلا کسی مذہبی تفریق کے ان کے گرد عوام اور عقیدت مندوں کا ہجوم ہوتا تھا اور آج بھی ان کی تعلیمات و پیغامات میں وہی تاثیر ہے، مگر ان کے تعلق سے یکجا مستند معلومات نہیں ملتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش