0
Thursday 11 Aug 2022 20:37

گوادر، پولیس کی سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار

گوادر، پولیس کی سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے گوادر کے علاقے کلانچی پاڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی گوادر غلام اظفر مہیسر کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن میں گھر گھر جا کر مکینوں کی معلومات حاصل کی اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں 175 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن میں نصف درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ایک منشیات فروش کے ٹھکانے کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے منشیات، کرسٹل اور افیون برآمد کرلی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی گوادر غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ آپریشن سے قبل مقامی معززین کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1008684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش