QR CodeQR Code

حکومتی نااہلی نے کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا، جماعت اسلامی

11 Aug 2022 21:01

بلدیاتی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بارش کے پانی کے نکاس کیلئے اقدامات اور مچھروں اور وبائی امراض کے خاتمے کیلئے جراثیم کش اسپرے کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ بارش اللہ کی رحمت ہے مگر حکومتی نااہلی و انتظامی غفلت نے شہر قائد کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے، ایک گھنٹہ کی بارش میں شہر کے کئی علاقے دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں، کے الیکٹرک بارش کا بہانہ بنا کر بتی بند کر دیتی ہے، جس کی وجہ سے زندگی اجیرن اور روشنیوں کا شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے، عوام شہر کی روشنیوں کو بحال اور تعمیر و ترقی کیلئے جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں بلدیاتی مہم کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ معمولی بارش میں کے الیکٹرک بجلی بند تو دوسری جانب گلی، محلے اور سڑکیں پانی کے جوہڑ اور تالاب کی شکل اختیار کر جاتی ہیں، سیوریج و بارش کا پانی جمع ہونے سے مچھروں کی بہتات اور وبائی امراض پھیل رہے ہیں، اس لئے حکومت فوری طور پر بارش کے پانی کے نکاس کیلئے اقدامات اور مچھروں اور وبائی امراض کے خاتمے کیلئے جراثیم کش اسپرے کرے۔


خبر کا کوڈ: 1008686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008686/حکومتی-نااہلی-نے-کراچی-کو-کچرا-کنڈی-میں-تبدیل-کر-دیا-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org