0
Thursday 11 Aug 2022 22:03

فورتھ شیڈول کا خاتمہ اور ناجائز ایف آئی آر خارج کی جائیں، سبطین سبزواری

فورتھ شیڈول کا خاتمہ اور ناجائز ایف آئی آر خارج کی جائیں، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے عشرہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء کو پُرامن طور پر منانے پر انتظامیہ اور شیعہ تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فورتھ شیڈول اور ناجائز ایف آئی آرز کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل اطمینان ہے کہ کچھ واقعات کے استثنیٰ کیساتھ گزشتہ سال کی نسبت رواں ماہ محرم کے پہلے عشرے میں حکومت اور پولیس کا رویہ قدر بہتر رہا، ہم امید کرتے ہیں کہ اس روش کو مزید بہتر کیا جائے گا، البتہ جہاں ہمارے حقوق پامال کئے گئے ہم مزاحمت کریں گے، عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی قدغن برداشت کریں گے۔

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا عزاداری ہماری عبادت ہے، جسے پُرامن طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عزاداری کو آسان بنایا جائے، سنگینوں اور ٹینکوں کے سائے میں عزاداری قبول نہیں، سکیورٹی کے نام پر عزاداری جلوسوں اور مجالس کے راستوں میں عوام کیلئے رکاوٹ کھڑی کرنا بند کی جائیں، خودکش حملے اور بم دھماکے ہماری عبادت اور عقیدت کو نہیں روک سکتے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ظالموں جابروں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے، ہم درس کربلا کے، پیروکار ہیں، ہم خون دے کر فتح حاصل کرنیوالے ہیں، عزاداری ہمارا آئینی حق ہے، جسے اپنی جان قربان کرکے بھی حاصل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1008689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش