QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ

11 Aug 2022 22:32

سریاب روڈ پر ایری گیشن کالونی کے قریب ایس ایچ او سریاب تھانہ کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ بم گاڑی کے قریب پٹا، جسکی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم شرپسند موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر ایری گیشن کالونی کے قریب ایس ایچ او سریاب تھانہ کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم پولیس کی گاڑی کے قریب پٹا۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ اور فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1008694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008694/کوئٹہ-پولیس-کی-گاڑی-پر-دستی-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org