1
0
Thursday 11 Aug 2022 22:38

گلگت بلتستان میں سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ایچ ای سی کی خدمات لینے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ایچ ای سی کی خدمات لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گریڈ پانچ سے اوپر کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ایچ ای سی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ گریڈ پانچ کرنے کی ذمہ داری ایچ ای سی کے زیلی ادارے ای ٹی سی (ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل ) کو دینے کے فیصلے کو روکنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ زرائع کے مطابق ای ٹی سی کو سرکاری اسامیوں پر ٹیسٹ لینے کا اختیار دینے کے چیف سیکرٹری کے فیصلے پر کئی حلقے ناخوش ہیں اور بھرتیوں کا ٹھیکہ حسب سابق کسی پرائیویٹ ادارے کو دینے کیلئے زور دیا جا رہا ہے۔ ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل ( ای ٹی سی) ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں داخلے کے امتحانات لینے کے ساتھ پورے پاکستان میں ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ بیرون ملک سکالرشپ کیلئے ٹیسٹ لینے کا بھی ذمہ دار ہے۔

ای ٹی سی کے امتحانات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شفاف ہونے کے ساتھ میرٹ پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے جس پر آج تک کہیں سے کوئی انگلی نہیں اٹھائی گئی۔ زرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ای ٹی سی کی خدمات حاصل کرنے سے میرٹ پر عمل ہوگا اور یہ بھرتیاں شفاف ہونے سے جی بی کے ہزاروں پڑھے لکھے اور قابل نوجوانوں کو ان کا حق ملے گا۔ خیال رہے کہ یہ فیصلہ محکمہ صحت گلگت بلتستان میں حالیہ بھرتیوں کے دوران سامنے آنے والی بے ضابطگیوں اور تنازعے کے بعد کیا گیا۔ بھرتیوں کا معاملہ تنازعے کا شکار ہونے سے اب تک کم از کم تین مرتبہ تحریری امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔ اس کے بائوجود تنازعہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

اس صورتحال کے بعد چیف سیکرٹری نے ایچ ای سی حکام سے رابطہ کیا اور گریڈ پانچ سے اوپر کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ای ٹی سی کی خدمات جی بی کو دینے کی سفارش کی۔ ایچ ای سی حکام نے اس درخواست کو قبول کیا تاہم ٹیسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی سفارش یا فیور کو ماننے سے صاف انکار کیا گیا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے پڑھے نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ای ٹی سی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے اور جتنے بھی ٹیسٹ ملتوی ہوئے ہیں ان ٹیسٹ بھی ای ٹی سی کو دیا جائے تاکہ میرٹ پر عمل یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1008697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Hassan khan
Pakistan
I agree
ہماری پیشکش