QR CodeQR Code

خیرپور میں سبیل امام حسینؑ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ باقر زیدی

11 Aug 2022 22:48

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے ہا کہ کالعدم تکفیری جماعت کو ریلی کی اجازت دینا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں مختلف سبیلوں اور گھروں پر پھتراؤ کرنا اور پولیس کی جانب سے الٹا سبیلوں اور عزاداروں کے گھروں پر شیلنگ کرنا خیرپور میں امن و امان خراب کرنے کی باقاعدہ سازش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے ضلع خیرپور کے علاقے لقمان میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جانب سے لگائی گئی سبیل پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالعدم جماعتوں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، عشرہ محرم الحرام کے پر امن اختتام پر کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کو ریلی کی اجازت دینا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں مختلف سبیلوں اور گھروں پر پھتراؤ کرنا اور پولیس کی جانب سے الٹا سبیلوں اور عزاداروں کے گھروں پر شیلنگ کرنا خیرپور میں امن و امان خراب کرنے کی باقاعدہ سازش ہے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے وزیراعلیٰ سندھ و آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خیرپور کی ضلعی انتظامیہ اور کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کے کارندوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائییں تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 1008699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008699/خیرپور-میں-سبیل-امام-حسین-پر-حملے-کی-مذمت-کرتے-ہیں-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org