0
Thursday 11 Aug 2022 23:08

ہمارے علاہ کوئی کراچی کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا، مصطفیٰ کمال

ہمارے علاہ کوئی کراچی کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے علاہ کوئی کراچی کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا، ہمارے ہی پاس وہ علم، تجربہ، کارکردگی اور کردار ہے جو پاکستان کے معاشی انجن کو ٹھیک کردے گا، ووٹ دیتے ہوئے اہلیان کراچی دیگر جماعتوں کے کھوکھلے نعروں اور ہماری کارکردگی پر نظر رکھیں، پی ایس پی کو ووٹ نہ دیکر آج پوری قوم گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہے، سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہوگیا، پورا خاندان نالوں میں گر کر ختم ہورہا ہے، کچرا اٹھ نہیں رہا، لوگ نالے میں گر کر مر رہے ہیں، ہر جانب تباہی و بربادی ہے، حکمران ٹھیک نہیں ہوسکتے، عوام کو درست فیصلہ کرنا ہوگا، اگر عوام پی ایس پی کو ووٹ دیتی تو ہم راتوں میں جاگ کر ان کی صبح کو بہتر بنا رہے ہوتے، اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک رات میں حالات بہتر ہونا شروع ہو سکتے ہیں، ہمارے ہاتھوں سے یہ شہر بنا تھا، ہمیں مسائل اور انکا حل سمجھنے کے لئے پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ کے الیکٹرک پر کس طرح پریشر ڈالنا ہے تاکہ اس کی اجارہ داری ختم ہو سکے، پاکستان میں 2018ء سے لیکر 2023ء تک کئی سیاسی جماعتیں اقتدار میں تھیں جو عوام کے لئے بہت کچھ کر سکتی تھیں مگر ایسا نہیں کیا کیونکہ کرپٹ حکمرانوں کو نا تو کام کرنے کی سمجھ ہے اور نا ہی لگن۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ میں نے تین سو ارب روپے میں نے اپنے ہاتھوں سے خرچ کئے، آج میرا دشمن بھی ایک روپیہ چوری کرنے کا الزام نہیں لگا سکتا، عوام کو چاہیئے کہ اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے ساتھ تجربات نہ کریں بلکہ کارکردگی، کردار اور تجربے کی بنیاد پر پاک سرزمین پارٹی کو مضبوط کریں اور پاکستان سمیت آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 1008706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش