?> اسلام ٹائمز - المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی کیجانب سے شہر بھر میں سبیلوں کا اہتمام - پرنٹ کریں

QR CodeQR Code

المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی کیجانب سے شہر بھر میں سبیلوں کا اہتمام

11 Aug 2022 23:14

زین رضوی کے مطابق سادات کواٹر حسین آباد، سرجانی، گہرام گوٹھ ،عبدالرحیم گوٹھ، پاور ہاوس چورنگی نارتھ کراچی، امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی، العباس لاسی گوٹھ، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد، مرکزی جلوس 9 محرم سمیت دیگر جگہوں پر سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کی جانب سے دوران عشرہ محرم الحرام شہر بھر میں سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن سید زین رضوی کے مطابق اے ڈی ایم سی نے مرکزی جلوس عاشورہ میں سبیل ٹرک کا اہتمام کیا جہاں سے عزاداروں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔ 9 محرم الحرام نیوکراچی کے مرکزی جلوس عزا امام بارگاہ ابوتراب سیکٹر فائیوجی نیوکراچی اور بزم حسینی سیکٹر فائیو ای سے برآمد ہوئے اور مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی میں اختتام پزیر ہوئے۔ جس میں عزاداران امام مظلوم کے لئے سبیل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں کو شربت کی سبیل سے سیراب کیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلع ملیر میں مسجد و امام بارگاہ حسینی ماوری ٹاؤن، قائد آباد میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور چوکنڈی میں امام بارگاہ علی ابن ابی طالبؑ میں بھی جلوس عاشورہ کےدوران سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، جہاں عزاداروں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔ زین رضوی کے مطابق ضلع غربی 06 جگہوں پر، 01 روز حیدری یونٹ، سادات کواٹر حسین آباد، سرجانی، گہرام گوٹھ ،عبدالرحیم گوٹھ، پاور ہاوس چورنگی نارتھ کراچی، امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی، العباس لاسی گوٹھ، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد، جامع مسجد سکینہ، امام بارگاہ شاہ کاظمین، مرکزی جلوس 9 محرم، پہلی محرم سے دس محرم UC:10 کورنگی ،8,9 محرم جے ون کورنگی میں بھی دوران جلوس و مجالس سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1008708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008708/المجلس-ڈیزاسٹر-اینڈ-مینجمنٹ-سیل-کراچی-کیجانب-سے-شہر-بھر-میں-سبیلوں-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org