QR CodeQR Code

اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم

11 Aug 2022 23:25

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا، جس کے مطابق دکانیں رات 9، شادی ہال 10 اور ہوٹلز 11:30 بجے بند کرنے کی پابندی ختم ہوگئی۔


اسلام آباد انتظامیہ نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں عائد کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے باضابطہ اعلان کردیا۔ دکانیں رات 9، شادی ہال 10 اور ہوٹلز 11:30 بجے بند کرنے کی پابندی ختم ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے جلد دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1008711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008711/اسلام-آباد-میں-کاروباری-اوقات-کار-کی-پابندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org