0
Thursday 11 Aug 2022 23:31

پاکستان انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کو روکنا چاہیئے، شیخ رشید

پاکستان انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کو روکنا چاہیئے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں سارے حالات اور واقعات میں تصادم دیکھ رہا ہوں، پاکستان انتشارکی طرف بڑھ رہا ہے، اس کو روکنا چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بہت سے لوگ یہاں آچکے ہیں اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں لوگوں کو فون کالز آرہی ہیں۔ سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بہت محنت پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی ہے مگر یہ لوگ پھر بھی پاکستان آرہے اور اسلام آباد میں بھی لوگ آچکے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بہت بڑی نقل مکانی ہوچکی ہے،افغانستان سے بڑی تعداد میں لوگ آگئے ہیں کسی کے چہرے پر نہیں لکھا کہ اس کا تعلق طالبان سے ہے کہ نہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حالات کافی پریشان کن ہیں۔ پاکستان انتشارکی طرف بڑھ رہا ہے،اس کوروکناچاہیے۔ واضح رہے کہ آج اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب بھتہ خوروں کی کالز اسلام آباد اور راولپنڈی تک پہنچ چکی ہیں۔ ٹویٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 45 دن بہت اہم ہیں، عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش