QR CodeQR Code

پاکستان کے کئی شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ

11 Aug 2022 23:34

سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارا سمندر چھتیس سے پچاس سینٹی میٹر تک بلند ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے بڑے شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کے بڑے شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارا سمندر چھتیس سے پچاس سینٹی میٹر تک بلند ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے بڑے شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد کابینہ کو بھی اس خدشے سے آگاہ کردیں گے، تاہم بریفنگ کے دوران سیکریٹری کی جانب سے ان شہروں کی فی الحال نشاندہی نہیں کی گئی جس کو خدشہ لاحق ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008713/پاکستان-کے-کئی-شہر-سمندر-برد-ہونے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org