0
Thursday 11 Aug 2022 23:37

پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا مہم، پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان

پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا مہم، پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا مہم کی نئی تحقیقات شروع کردیں۔ وزارت داخلہ چھان بین کے لئے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کی مدد لے گی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ضرورت پڑی تو گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے بعض مقامی رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہے۔ زبان سے نکلی بات کے پيچھے کس کس کے دماغ ملوث ہيں۔ اب ايک ايک کی چھان بين ہوگی۔ وزارت داخلہ نے سويلين سيکيورٹی اداروں کو ہدايت کی ہے کہ ضرورت پڑنے پر فوری گرفتاری کی جائے۔ تحقيقات کيلئے اسلام آباد پوليس سميت رينجرز اور ايف سی کی مدد لے گی۔ ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی گرفتاری کی کڑیاں بھی اِسی سے ملتی ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے پولیس کی تحویل میں انکشاف کیا کہ ان کا موبائل ان کے ڈرائیور کے پاس ہے اور اس میں مقدمے کے حوالے سے بہت سا مواد موجود ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل قانونی ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی، اور جو لوگ غلط خبریں اور عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1008714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش