0
Friday 12 Aug 2022 00:17

ڈیرہ میں عشرہ محرم کا پرامن اختتام، کمانڈنٹ ملٹری پولیس کا کمشنر کو خراج تحسین

ڈیرہ میں عشرہ محرم کا پرامن اختتام، کمانڈنٹ ملٹری پولیس کا کمشنر کو خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کمانڈنٹ ملٹری پولیس بریگیڈیئر عثمان فاروق جنجوعہ نے کمشنر آفس کا دورہ کیا اور پرامن محرم الحرام 2022 کے انعقاد و بہتر انتظامات پر عامر آفاق کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر عامر آفاق کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن نے بریگیڈیئر عثمان فاروق جنجوعہ کو خوش آمدید کہا اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کے معترف ہونے پر کمانڈنٹ ملٹری پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ کمشنر نے مزید کہا کہ انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں نے باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا اور سیکورٹی پلان پر عملدرامد کو یقینی بنایا گیا، کیونکہ عاشورہ محرم کے دوران سیکورٹی پہلی ترجیح رہی۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ نے کمانڈنٹ ملٹری پولیس عثمان فاروق جنجوعہ کو کمشنر آفس کی خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1008720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش