QR CodeQR Code

ٹانک، گومل زام ڈیم سے گدلے پانی کی فراہمی، ڈی سی کا فوری نہر صفائی کا حکم

12 Aug 2022 00:48

ڈپٹی کمشنر ٹانک نے موقع پر ہی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ نہر کی صفائی کا عمل شروع جاری کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صاف پانی میسر ہو۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک نے ونگ کمانڈر ڈی او ایف سی کے ہمراہ کوٹ مرتضیٰ بیراج کا دورہ کیا اور گومل زام ڈیم سے گدلے پانی کی فراہمی پر نہر کی صفائی کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ گومل کے رہائشیوں اور گومل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو درخواست موصول ہوئی کہ گومل زام ڈیم سے گدلہ پانی آرہا ہے، جس پر آج ڈپٹی کمشنر ٹانک اور ونگ کمانڈر DOFC نے کوٹ مرتضیٰ بیراج کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ عوام نے بیراج کے پانی کے گدلہ ہونے کی شکایت کی، جس کو وہ پینے کے پانی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک نے موقع پر ہی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ نہر کی صفائی کا عمل شروع جاری کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صاف پانی میسر ہو۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے پانی گدلہ تھا۔ جس پر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شرو ع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008722/ٹانک-گومل-زام-ڈیم-سے-گدلے-پانی-کی-فراہمی-ڈی-سی-کا-فوری-نہر-صفائی-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org