QR CodeQR Code

مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں الزام تراشی سے نہیں، امریکا الزامات بند کرے ورنہ پاکستان کو کھو دے گا، حنا ربانی کھر

23 Sep 2011 09:15

اسلام ٹائمز:امریکی عہدے داروں کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ الزامات ناقابل قبول ہیں، اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ الٹا نقصان ہو گا۔ پاکستان پر بھی حملے ہوتے ہیں لیکن ہماری طرف سے تو انگلیاں نہیں اٹھائی گئیں، پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے بیانات میں ٹھہراوٴ اور میچورٹی ہے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی عہدے داروں کی جانب سے پاکستان اور اس کی ایجنسیوں پر لگائے جانیوالے الزامات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو امریکا اپنا اتحادی کھو دے گا۔ نیویارک میں جیو نیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں سے خصوصی انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی عہدے داروں کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات ناقابل قبول ہیں، اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ الٹا نقصان ہو گا۔ پاکستان پر بھی حملے ہوتے ہیں لیکن ہماری طرف سے تو انگلیاں نہیں اٹھائی گئیں، پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے بیانات میں ٹھہراوٴ اور میچورٹی ہے۔ حنا ربانی کھر نے تسلیم کیا کہ اس وقت آپریشنل لیول پر پاکستان اور امریکا کے تعلقات سخت مشکلات کا شکار ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ بات چیت سے مسئلے حل ہوتے ہیں، الزام تراشی سے نہیں۔ ایک موقع پر تو انہوں نے یہ تک کہا کہ اگر امریکا پاکستان کو کھونا چاہتا ہے تو پھر اس کی قیمت چکانے کے لیے بھی تیار رہے۔


خبر کا کوڈ: 100875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/100875/مسائل-بات-چیت-سے-حل-ہوتے-ہیں-الزام-تراشی-نہیں-امریکا-الزامات-بند-کرے-ورنہ-پاکستان-کو-کھو-دے-گا-حنا-ربانی-کھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org