0
Friday 12 Aug 2022 06:52

13 اگست کی رات کو جشن بھی منائیں گے اور حقیقی آزادی کیلئے لائحہ عمل بھی بتاؤنگا، عمران خان

13 اگست کی رات کو جشن بھی منائیں گے اور حقیقی آزادی کیلئے لائحہ عمل بھی بتاؤنگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کے جلسے میں حقیقی آزادی کے لیے لائحہ عمل بتائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کو دعوت دی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہمارے حقیقی آزادی جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں گے، عمران خان نے کہا کہ ہم جشن بھی منائیں گے اور میں حقیقی آزادی کے لیے لائحہ عمل بھی بتاؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 1008761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش