QR CodeQR Code

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، چوہدری پرویز الہیٰ

12 Aug 2022 09:15

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ارشد ندیم اور نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور مواقع فراہم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1008763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008763/نوجوانوں-کو-بااختیار-بنانے-کیلئے-تمام-وسائل-بروئے-کار-لائے-جائیں-گے-چوہدری-پرویز-الہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org