0
Friday 12 Aug 2022 12:45

رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرینگر کے یائل راولپورہ علاقے میں کربلا کانفرنس منعقد

رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرینگر کے یائل راولپورہ علاقے میں کربلا کانفرنس منعقد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرینگر کے یائل راولپورہ علاقے میں ایک روزہ سالانہ کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اہل تشیع و اہل تسنن کے علماء کرام، دانشوروں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض شیخ فردوس علی نے انجام دئے۔ مقررین نے امام حسین (ع) کو مرکز وحدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا امام حسین (ع) کی محبت پر جمع ہوتی جارہی ہے۔ مقررین نے پیغمبر اسلام (ص) کی حدیث مبارک کہ جس میں امام حسین (ع) کو چراغ ہدایت اور سفینہ نجات قرار دیا گیا ہے کہ تفصیلی وضاحت کی۔ کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا  کہ امام حسین (ع) نے تنہا اپنے وقت کے یزید کی سرکوبی نہیں کی بلکہ قیامت تک سر اٹھانے والے تمام یزیدیوں کی سرنگونی کی ترغیب بھی دی اور طاغوت کے خلاف استقامت کا سامانا فراہم کیا۔ مقررین نے تجدید عہد کیا کہ کشمیر میں انتشاری عناصر کی پسپائی و سرکوبی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ جن مقررین نے کانفرنس سے شرکت کیا ان میں مفتی مدثر احمد قادری، مولانا ہلال احمد ملک، مولانا سبط محمد شبیر قمی، مولانا سید یوسف موسوی، مولانا اسحاق اشرفی کرگلی، مولانا مذمل احمد نجار، مولانا امتیاز احمد وغیرہ شامل ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی کا کہنا تھا کہ علماء کرام کی کاوشوں سے کشمیر میں امن، بھائی چارگی، وحدت و اخوت کی فضا قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کی محبت نے ہمیشہ کی طرح آج ہمیں اس کانفرنس میں جمع کرایا اور امید ہے کہ ہم ملت کے مشترکہ مسائل کے پیش نظر ہمیشہ متحد رہیں۔ کانفرنس کے آخر میں اہل تشیع و اہل تسنن کے علماء کرام نے مختلف کتابیں ایک دوسرے کی خدمت میں پیش کیں۔
خبر کا کوڈ : 1008764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش