0
Friday 12 Aug 2022 12:03

شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے، احمد اویس

شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے، احمد اویس
اسلام ٹائمز۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ انہیں شہباز گل پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر شہباز گِل پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلتا ہے تو مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے خلاف بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سب کو پکڑنا ہے تو پکڑ لیں، اگر شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے تو چلنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1008772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش