0
Friday 12 Aug 2022 12:58

کراچی میں یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانیوالا دہشتگرد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانیوالا دہشتگرد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے یومِ آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندے کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے کے معاملے میں سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارندے شیراز احمد کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کو جدید قسم کے ریموٹ کنٹرول مارٹن گولہ، دھماکا خیز مواد کے کیس میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ دنوں حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے کمپنی میڈریموٹ کنٹرول مارٹن گولہ بھی برآمد ہوا۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم یوم آزادی کے موقع پر شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی بھی اس میں ملوث ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ملزم اور کے ساتھی صدر بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' سے براہ راست فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ عدالت نے ملزم کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔


 
خبر کا کوڈ : 1008787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش