4
8
Friday 12 Aug 2022 20:58

توہین رسالتؐ کے مجرم سلمان رشدی پر نیویارک میں قاتلانہ حملہ

توہین رسالتؐ کے مجرم سلمان رشدی پر نیویارک میں قاتلانہ حملہ
اسلام ٹائمز۔ ملعون سلمان رشدی نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سلمان رشدی کو اس وقت چاقو سے وار کیا گیا، جب وہ نیویارک میں تقریر کرنے والا تھا۔ مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شیطانی آیات کے مصنف پر اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ چوٹاکوا، بفیلو میں تقریب میں اسٹیج پر جا رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نے توہین رسالتؐ کے مجرم سلمان رشدی کو چاقو مارنے سے پہلے اسٹیج پر دھاوا بولا، یہ حملہ اس وقت کیا، جب سلمان رشدی اسٹیج کی جانب بڑھ رہا تھا، حملے سے سلمان رشدی شدید زخمی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان رشدی کی جانب سے رسول اکرم (ص) کی شان میں توہین آمیز کتاب شائع ہونے کے بعد 1989ء میں بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی نے اس کے قتل کا فتویٰ دیا تھا، ایران نے سلمان رشدی کو مارنے والے کے لئے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے انعام کی پیشکش بھی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1008846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Zulfiqar ali
Pakistan
Allah pak hazrat Muhammad s.a.w.w ke gustakhe krne Waly ko dardnak ibrat ka nishana banaa de aamin
Hafza Nazia
Pakistan
Excellent brave man of Iran, great Muslim, ALLAH PAK bless you ever
In both worlds
Adnan
Australia
شکراً یا ربی
Shahnawaz malik
Pakistan
Very very good job
ہماری پیشکش