0
Friday 12 Aug 2022 21:23

مقبوضہ کشمیر میں تمام سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم لہرایا جائیگا، حکومت

مقبوضہ کشمیر میں تمام سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم لہرایا جائیگا، حکومت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو حکم نامہ جاری کر کے انتظامیہ کو تمام سرکاری عمارتوں بشمول یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کو یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کی ہدایت دی ہے۔ آج جاری ایک حکم نامے کے مطابق تمام لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’’فلیگ کوڈ‘‘ کے حوالے سے مناسب اور موزوں انداز میں قومی پرچم لہرائیں۔ حکم نامے کے مطابق جاری ہدایات کے تسلسل میں اور آزادی کا امرت مہوتسو اور ہندوستان کی آزادی کے 75سال کی یادگار کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام سرکاری عمارتوں، دفاتر، بشمول یونیورسٹیوں، کالج، سکول، اربن لوکل باڈی دفاتر، تحصیل، بلاک، پنچایتیں، پٹوار خانہ وغیرہ پر یوم آزادی 2022ء کے موقع پر قومی پرچم لہریا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قومی پرچم کو فلیگ کوڈ کے حوالے سے مناسب اور موزوں انداز میں لہرایا جائے، جس کے لئے محکمہ اطلاعات تمام اسٹیک ہولڈرز میں بیداری پیدا کرے گا۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے مطابق تمام انتظامی سیکرٹریوں، ڈویژنل کمشنروں، محکموں کے سربراہوں اور ڈپٹی کمشنروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
خبر کا کوڈ : 1008847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش