0
Friday 23 Sep 2011 11:44

کوئٹہ میں ایف سے کے قافلے کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی

کوئٹہ میں ایف سے کے قافلے کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایف سی کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فرنٹئیر کور کی گاڑیوں کا قافلہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے ایف سی کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، دھماکے سے دو راہگیر معمولی زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں ایف سی کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنیٹیئر کور کی گاڑیاں پیٹرولنگ پر تھیں کہ سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا۔ جس سے تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا قافلہ قریبی علاقے بوجاتل جا رہا تھا کہ مستونگ روڈ پر میاں غنڈی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دیگر گاڑیاں اور ان میں سوار عملہ محفوظ رہا دھماکے سے سڑک پر دو فٹ گہرا اور چھ فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ماہرین کے مطابق دھماکے میں 20 کلو سے زیادہ بارود استعمال کیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 100885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش