QR CodeQR Code

ٹانک کے مختلف علاقوں میں سرکاری ریٹ پر آٹا کی فراہمی

12 Aug 2022 22:03

پٹھان کوٹ، شیخ آباد، آماخیل، درکی، کوٹ اعظم، گرہ مٹھو اور گرہ بلوچ میں آٹا سرکاری ریٹ پر تقسیم کیا گیا ہے، سرکاری ریٹ 980 روپے فی 20 کلو تھیلہ فروخت کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں سرکاری ریٹ پر آٹا فراہم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹانک کی زیرنگرانی ضلع ٹانک کے علاقوں پٹھان کوٹ، شیخ آباد، آماخیل، درکی، کوٹ اعظم، گرہ مٹھو اور گرہ بلوچ میں آٹا سرکاری ریٹ پر تقسیم کیا گیا ہے، سرکاری ریٹ 980 روپے فی 20 کلو تھیلہ فروخت کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عوام نے لمبی قطاروں میں لگ کر آٹا خریدا۔ یاد رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے سے قاصر ہیں، یہی وجہ ہے کہ سرکاری آٹا جہاں بھی فروخت کیلئے موجود ہو وہاں عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008854/ٹانک-کے-مختلف-علاقوں-میں-سرکاری-ریٹ-پر-ا-ٹا-کی-فراہمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org