0
Friday 12 Aug 2022 22:24

شمالی وزیرستان کے اتمانزئی مشران کے ساتھ پارلیمانی جرگہ کے مذاکرات کامیاب

شمالی وزیرستان کے اتمانزئی مشران کے ساتھ پارلیمانی جرگہ کے مذاکرات کامیاب
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں اتمانزئی مشران اور پارلیمانی جرگے کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ مذاکرات میں پارلیمانی جرگے کے اصرار پر 15 روز کیلئے سڑکیں اور کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان اتفاق ہوا کہ پارلیمانی جرگہ 10 دنوں میں اتمانزئی مشران کے مطالبات پر متعلقہ حکام سے بات چیت کریگا اور پارلیمانی جرگہ، حکام کے ساتھ مذاکرات سے اتمانزئی مشران کو آگاہ کریگا۔ مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس دوران اتمانزئی مشران کا احتجاجی کیمپ قائم رہے گا جبکہ اتمانزئی قبیلہ کسی کو بھی یوم آزادی منانے سے منع نہیں کریگا۔

مظاہرین نے پارلیمانی جرگے کے سامنے اپنے مطالبات کےساتھ یہ بات بھی رکھی کہ 15 دن کی ڈیڈ لائن تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ ایک ماہ سے علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث اتمانزئی قبیلے نے 6 مقامات پر دھرنا دے رکھا ہے، دھرنے کے باعث کئی علاقوں میں آمدروفت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بازار، دکانیں اور کاروبار جزوی طور پر بند ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1008859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش