QR CodeQR Code

مفت تعلیم اور سب کیلئے روزگار ہمارے منشور کا حصہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

12 Aug 2022 22:38

نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا سب سے آسان راستہ اپنے انسانی وسائل کو بروئے کار لانا ہوسکتا ہے، نوجوان نسل کے خوابوں اور امنگوں کو حقیقت بنانے کے آگے حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے قیمتی خزانہ ہماری نوجوان نسل ہے، ہمارے نوجوان محنت، قابلیت اورذہانت میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اکثر ترقی یافتہ ممالک کی آبادی بڑی عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جبکہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا سب سے آسان راستہ اپنے انسانی وسائل کو بروئے کار لانا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے خوابوں اور امنگوں کو حقیقت بنانے کے آگے حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل کی ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مفت تعلیم اور سب کے لئے روزگار پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لئے مشہور تھا کہ بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی، وقت آگیا ہے کہ پالیسی سازی و فیصلہ سازی میں نوجوانوں کو شراکت دار بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1008861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008861/مفت-تعلیم-اور-سب-کیلئے-روزگار-ہمارے-منشور-کا-حصہ-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org