QR CodeQR Code

آصف زرداری کے فوج کیخلاف بیانات موجود ہیں، کاروائی صرف شہباز گل کیخلاف کیوں، علی زیدی

12 Aug 2022 23:17

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ اس ملک میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اسکا ماسٹر مائنڈ آصف علی زرداری نامی فتنہ ہے، کرپشن سمیت نیب کیسز کا خاتمہ، سمیت تمام جرائم میں آصف علی زرداری شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ان کے ملازمین کے اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے، ہم اس طرح کی حرکتوں کی وجہ سے اور مضبوط ہو رہے ہیں، 13 اگست کو کراچی میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، لیاری، سہراب گوٹھ، جناح ٹاؤن سمیت 14 کے قریب جگہوں پر لاہور جلسے کی لائیو اسکریننگ کی جائے گی۔ صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار، سیکرٹری اطلاعات سندھ ارسلان تاج، سینئر رہنما اشرف قریشی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ عمران خان لاہور جلسے میں قوم کو اہم پیغام دیں گے، 2016ء میں کراچی میں کی گئی مردم شماری پر تمام جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، ہمارے دور میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مردم شماری پانچ سال بعد ہوگی، سی سی آئی کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ سندھ نے مخالفت کی تھی، مردم شماری کے تمام معاملات طے ہوئے لیکن سب 4 ماہ آگے مزید بڑھا دیا گیا، مردم شماری کے حوالے سے کئے گئے فیصلے میں ایم کیو ایم ہماری حکومت کے ساتھ تھی، مگر اب 4 ماہ مزید آگے کرنے پر ایم کیو ایم موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ایم کیو ایم کی یہ حرکت سوائے منافقت کے کچھ اور نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی زیدی نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس تو چیری بلاسم کی ڈبیہ ہے، آصف علی زرادی تو چیری بلاسم کی فیکٹری ہے، آصف علی زرداری کے فوج کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، کاروائی صرف شہباز گل کے خلاف ہی کیوں؟ اس ملک میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اسکا ماسٹر مائنڈ آصف علی زرداری نامی فتنہ ہے، کرپشن، نیب کیسز کا خاتمہ، سمیت تمام جرائم میں آصف علی زرداری شامل ہے، آصف علی زرداری نے عزیر بلوچ کے ہاتھوں متعدد جوانوں کا قتل کروایا، فورسز کے جوانوں کو قتل کروایا ہے آصف زرداری نے، عزیر بلوچ اس وقت تمام کیسز میں با عزت بری ہورہے ہیں، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے نام پر پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، یہ پورا سیل مریم نواز کی سرپرستی میں چلایا جارہا ہے، پھر مریم نواز سارے اکاؤنٹس کو فالو بھی کرتی ہیں، مریم نواز اور انکا باپ ٹی وی پر نام لے کر تنقید کرتے تھے، نواز شریف، مریم نواز سمیت تمام ملک کے غدار ہیں، مردم شماری دوبارہ سے ملتوی کرنے کے پیچھے ایک گنھاؤنی سازش ہے، چیف الیکشن کمشنر بتائیں کہ دو دن پہلے الیکشن ملتوی کئے گیے، یہ بتایا جائے کہ بیلٹ پیپرز اس وقت کس کی کسٹڈی میں ہے؟ کیونکہ تمام آر اوز زرداری مافیا کے لگائے ہوئے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ کل کراچی میں ضمنی انتخابات کے لئے عمران خان کے کاغزات نامزدگی جمع ہونگے، لیاری، ملیر اور شاہ فیصل سے الیکشن میں عمران خان حصہ لیں گے، کل پی ٹی آئی کہ سینیر لیڈرشپ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کراچی کا دورہ کرنا چاہ رہے ہیں، لاہور کے جلسے کے بعد امید ہے کہ عمران خان کو کراچی کے دورہ کا پلان کرے گے، چیف الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کا بتا دیں کہ وہ کہاں ہیں؟ ورنہ ہم آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے، ہمیں کسی قسم کا ڈر و خوف نہیں ہے، ہم نے 40 ہزار ڈونرز کے نام اور کاغزات جمع کروائیں ہیں، عدالت کا فیصلہ ہے کہ پی پی پی، پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی تینوں جماعتوں کا ایک ساتھ فیصلہ کریں، لیکن الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دے کر توہین عدالت کی ہے، سندھ حکومت ریاستی دہشت گردی کرتی ہے، یہ وجہ ہے کہ عدالت سے سینئر رہنما عدالت سے ریلیف لے رہے ہیں۔ علی زیدی نے  مزید کہا کہ شہباز گل نے جو کہا کہ اسے بہتر الفاظ میں کہا جاسکتا تھا، اے آر وائی کی بندش کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، آزاد صحافت ہی اصل جمہوریت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008865/آصف-زرداری-کے-فوج-کیخلاف-بیانات-موجود-ہیں-کاروائی-صرف-شہباز-گل-کیوں-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org