0
Friday 12 Aug 2022 23:30

شہباز گل کے بیان کو پی ٹی آئی نہ نگلتی ہے اور نہ اُگلتی ہے، طلال چوہدری

شہباز گل کے بیان کو پی ٹی آئی نہ نگلتی ہے اور نہ اُگلتی ہے، طلال چوہدری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کے بیان کو پی ٹی آئی نہ نگلتی ہے اور نہ اُگلتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے نا کردہ گناہوں کی سزا بھگتی جبکہ یہ اپنا کیا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید اور بغاوت میں فرق ہونا چاہیئے، ہم نے بھی تنقید کی ہے، شہباز گل نے جو کہا یہ سب پلان تھا، لکھا بیان سوچ سمجھ کر دیا گیا۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جیل میں ڈاکٹر ہے، پنجاب میں ان کی حکومت ہے اگر تشدد ہوا ہوگا تو سامنے آجائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتہاری تھے لیکن اُس کے باوجود سپریم کورٹ جاتے تھے، کسی نے انہیں نہیں پکڑا۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنی مقبولیت کی آڑ میں پارٹی اور ساتھیوں کے جرم چھپانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش