QR CodeQR Code

سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے، قدوس بزنجو

12 Aug 2022 23:33

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قلعہ عبداللہ، چمن، لسبیلہ اور مسلم باغ میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد تک رسائی اور انہیں امداد پہنچانے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل برؤے کار لاۓ جائیں۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ علاقوں کے عوامی نمائندوں سے بھی مسلسل رابطہ کیا اور صورتحال پر بات چیت کی۔ انہوں نے سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انکے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منقطع مواصلاتی رابطوں کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں کے ڈیموں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی اور تساہل برداشت نہیں کیا جاۓ گا۔


خبر کا کوڈ: 1008868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008868/سیلابی-پانی-میں-پھنسے-لوگوں-کو-فوری-طور-پر-ریسکیو-کیا-جائے-قدوس-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org