0
Friday 12 Aug 2022 23:49

خیبر پختونخوا حکومت کا انجینئرنگ ٹیسٹ فیس کم کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا انجینئرنگ ٹیسٹ فیس کم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے انجینئرنگ ٹیسٹ فیس کم کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد انجینئرنگ جامعات میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ فیس 500 روپے کر دی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پیشہ ورانہ تعلیم کو پروموٹ کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ قائم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ساڑھے تین ارب روپے سے زائد بیل آؤٹ پیکج جامعات کو جاری کر چکے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں نئے ڈگری کالجز بنا چکے ہیں جہاں کلاسز جاری ہیں، ترجیحی بنیادوں پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں۔ کامران بنگش نے کہا کہ رواں سال 35 نئے ڈگری کالجز صوبے میں بنا رہے ہیں اور صوبہ بھر کے کالجز میں نئے بی ایس بلاک بھی بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے کالجز میں 1.7 ملین روپے کی لاگت سے سولرائزیشن کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں اب تک چار نئی جامعات بنائی ہیں، رواں سال 21 ستمبر کو انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ایٹا کا ٹیسٹ منعقد کرائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر خیبر پختونخوا میں ہمارے مہمان تھے لیکن کچھ پولیٹیکل پراپیگنڈا مہم جو امریکی سفیر کے دورے کو منفی رنگ دے رہے ہیں، سفارتی تعلقات سب کے ساتھ رکھیں گے لیکن خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1008877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش