QR CodeQR Code

پاکستان وہ ملک ہے جو قرضہ دے سکتا ہے، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے شرم آنی چاہیئے، خورشید شاہ

12 Aug 2022 23:55

اروڑ یونیورسٹی روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ حکومت اگست 2023ء میں مدت مکمل کرے گی، پھر 60 روز بعد عام انتخابات ہوں گے، فارن فنڈنگ کی بابت واضح کیا جائے کہاں سے اور کیسے آئی، ملک کے عوام کو فارن فنڈنگ کا معلوم ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان وہ ملک ہے جو قرضہ دے سکتا ہے۔ خورشید شاہ نے اروڑ یونیورسٹی روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان میں پیدا ہوا وہ پورا محب وطن ہے، ملک اور ریاست کے خلاف کام کرنا بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو قرضہ دے سکتا ہے، ملک میں ہر ادارے کو نیوٹرل رہنا چاہیئے، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے شرم آنی چاہیئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اگست 2023ء میں مدت مکمل کرے گی، پھر 60 روز بعد عام انتخابات ہوں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی بابت واضح کیا جائے کہاں سے اور کیسے آئی، ملک کے عوام کو فارن فنڈنگ کا معلوم ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1008878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008878/پاکستان-وہ-ملک-ہے-جو-قرضہ-دے-سکتا-آئی-ایم-ایف-سے-لینے-شرم-آنی-چاہیئے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org