QR CodeQR Code

امریکہ حقانی گروپ کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کارروائی کرے، طالبان سے روابط نہیں ہیں، احمد مختار

23 Sep 2011 12:51

اسلام ٹائمز:کراچی میں اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے آئی ایس آئی اور حقانی گروپ کے تعلق کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئی ایس آئی حقانی گروہ کے ساتھ ہوتی تو فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ نہ ہوتی۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے امریکا کی جانب سے افغانستان میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دئیے ہیں، وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے حقانی گروپ کے ساتھ پاکستان کے روابط کے امریکی الزام کی سختی سے تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے روابط ہوتے تو ہمارے جی او سی پر حملہ نہیں ہوتا۔  وفاقی وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ امریکہ حقانی گروپ کے خلاف پاکستان سے مل کر کارروائی کرے اگر آئی ایس آئی حقانی گروپ کو سپورٹ کرتی تو فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ نہ ہوتی۔
کراچی میں اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے آئی ایس آئی اور حقانی گروپ کے تعلق کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئی ایس آئی حقانی گروہ کے ساتھ ہوتی تو فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ نہ ہوتی، وزیر دفاع نے بتایا کہ پی این ایس مہران کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے اور رپورٹ کو جلد پیش کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سانحہ مہران بیس کے ذمہ داروں کے خلاف جلد کارروائی کی جائیگی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کے آپریشن میں اگر امریکہ پاکستان کو شامل کر لیتا تو امریکہ کو نقصان نہیں ہوتا۔ امریکہ نے وہاں جا کر کیا فتح حاصل کر لی، ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کا معاملہ کمیشن کے پاس ہے اس لئے زیادہ نہیں بول سکتا۔






خبر کا کوڈ: 100889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/100889/امریکہ-حقانی-گروپ-کے-خلاف-پاکستان-ساتھ-مل-کر-کارروائی-کرے-طالبان-سے-روابط-نہیں-ہیں-احمد-مختار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org