0
Saturday 13 Aug 2022 06:36

صیہونیوں کیساتھ ابھی ہمارا حساب باقی ہے، حزب اللہ رہنماء

صیہونیوں کیساتھ ابھی ہمارا حساب باقی ہے، حزب اللہ رہنماء
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب‌ الله کے سیاسی دھڑے "الوفاء للمقاومة" کے سربراہ نے اسرائیل کو لبنان کی دریائی حدود کی تقسیم کے معاملے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک مقاومت کا صیہونی دشمن کے ساتھ حساب کتاب باقی ہے۔ حزب‌ الله لبنان کے پارلیمانی سیاسی دھڑے "الوفاء للمقاومة" کے سربراہ "محمد رعد" نے گذشتہ روز جمعے کی شام "النبطیہ" شہر میں ایام محرم کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں حزب‌ الله کی جانب سے تمام مظلومین بالخصوص فلسطینی عوام سے یکجہتی اور مدد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ دریائی حدود کی تقسیم کے تنازعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب‌ الله مقبوضہ فلسطین میں امریکی ایلچی "آموس ہوچسٹین" کی آمد کا انتظار کر رہی ہے، لیکن یہ انتظار زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔

انہوں نے اس امر کی جانب تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن جان لے کہ ہمارا اُن کے ساتھ کھاتہ کھلا رہے گا اور جب تک ہماری زمین اور دریا اسرائیلوں کے تسلط سے آزاد نہیں ہو جاتے، اس وقت تک ہماری انگلیاں بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔ "محمد رعد" نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ امریکی حکومت ہمارے ذخائر پر جارحیت اور ملتوں کی آزادی کو غصب کرنیوالی قوتوں کی سہولت کار ہے اور اسے انسانی حقوق کے دفاع کا جھوٹا دعویٰ کبھی بھی فائدہ نہیں دے گا، کیونکہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ امریکہ دنیا میں آمریت کا حامی ہے۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم خداوند متعال، اپنی ملت اور خود سے عہد کرتے ہیں کہ امام حسین (ع) کے اہداف، ثابت قدمی، عدالت، آزادی، عزت اور انسانیت کی فتح تک پلک نہیں جھپکائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1008913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش