0
Saturday 13 Aug 2022 09:56

شام کو صیہونی حکومت کی جانب سے انتباہ جاری

شام کو صیہونی حکومت کی جانب سے انتباہ جاری
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فضائیہ نے "قنیطرہ" میں انتباہی پمفلٹ گرائے ہیں، جن میں شامی فوج کو حزب‌ الله سے تعاون کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ صیہونی ائیر فورس نے "قنیطرہ" میں ہیلی کاپٹر سے انتباہی پمفلٹ پھینکے ہیں، جن میں شام کی فوج کو مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ شامی سرحد پر "حزب اللہ" کو تقویت پہنچانے اور سرگرم کرنے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جمعے کو مقبوضہ گولان میں ایک صیہونی ٹینک نے "قنیطرہ" کے اطراف میں "الحمیدیہ" پر گولے داغے۔ جس کے نتیجے میں دو نہتے شہری زخمی ہوگئے تھے۔ یہ امر قابل غور ہے کہ الحمیدیہ گاؤں قنیطرہ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں کے باشندوں کی اکثریت زراعت اور مویشی پالنے سے وابستہ ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے شام کے علاقے قنیطرہ میں ایک چوکی کو نشانہ بنایا، جسے حزب اللہ نگرانی کے لیے استعمال کرتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1008920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش