0
Saturday 13 Aug 2022 10:46

نون لیگی رہنماء عطا تارڑ کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپہ

نون لیگی رہنماء عطا تارڑ کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ تفصیلات کے مطابق پچیس مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے پولیس نے مسلم نون لیگ کے رہنماء عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارا۔ رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران عطا تارڑ گھر پر موجود نہ تھے جبکہ چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کو تفتیش کے لئے حاضری کا نوٹس بھجوایا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے منصب سنبھالنے کے ساتھ حکم دیا تھا کہ پچیس مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلے میں پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ بھی کی جا رہی ہے، اب تک صوبے کے ستر سے زائد افسران کے تبادلے کئے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ پچیس مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکا گیا، لانگ مارچ میں کارکنوں پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1008945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش