0
Saturday 13 Aug 2022 12:00

یوکرینی صدر کی یورپی یونین سے روسی شہریوں پر سفری پابندی کی اپیل

یوکرینی صدر کی یورپی یونین سے روسی شہریوں پر سفری پابندی کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کی ریاستوں سے روس کے شہریوں کے ویزوں پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ میری تجویر ان روسی شہریوں پر لاگو نہیں ہوتی جو ولادیمیر پیوٹن کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ روسی قاتل یا ریاستی دہشت گردی میں ملوث افراد یورپی یونین کی ریاستوں کا ویزا استعمال نہیں کر سکے۔ ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہمیں یورپ کے تصور اور ہماری مشترکہ یورپی اقدار کو تباہ نہیں کرنا چاہیے، اس لیے یورپ کو ایک سپر مارکیٹ میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ یوکرینی صدر کی اپیل کو ابھی تک یورپی یونین کے بڑے لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ واضح ہے کہ یورپی یونین میں تمام روسی شہریوں پر ویزا لے کر داخلے کی پابندی عائد کرنے کی تجویز زور پکڑتی جارہی ہے۔ اس حوالے سے چیک ریپبلک کے وزیر خارجہ جان لیپا وسکی نے کہا کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے اس تجویز کی حمایت کے لیے مختلف لیڈرز سے بات کر رہے ہیں تاکہ یورپ کی جانب سے ایک مشترکہ نقطہ نظر اپنایا جا سکے۔ دوسری جانب جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے تمام روسیوں کے لیے ویزا کی پابندی کے مؤثر ہونے پر سوال اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کے ہر مرحلے میں روسی صدر پیوٹن کے قریبی سیاسی اور غیر سیاسی ساتھیوں پر بھی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش