0
Saturday 13 Aug 2022 12:05

شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری درخواست دائر کر دی

شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری درخواست دائر کر دی
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سیشن عدالت میں دائر کر دی۔ شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں پولیس شہباز گِل پر الزامات ثابت نہیں کر سکی ہے، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شہباز گِل نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی یہ درخواست منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ 9 اگست کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش