QR CodeQR Code

نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

13 Aug 2022 12:24

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ اب 9 قومی اسمبلی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے یہ ضمنی الیکشن ہار گئے، اب 9 قومی اسمبلی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی جاہلانہ اور احمقانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ شکار ہے، 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جو میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام تک پہنچائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، دس کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008951/نواز-شریف-ا-ئے-یا-نہ-اب-کوئی-فرق-نہیں-پڑتا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org