QR CodeQR Code

عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، حمزہ شہباز

13 Aug 2022 12:36

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جیسے لاہور جلسے کے لیے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال معیشت کا کیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا ذاتی سیاسی مفاد کے لیے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی، عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے اور  پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1008953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008953/عمران-نیازی-نے-پاکستان-کی-خارجہ-پالیسی-کو-ناقابل-تلافی-نقصان-پہنچایا-حمزہ-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org