0
Saturday 13 Aug 2022 13:10

سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، 5600 سے زائد کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکشن جاری

سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، 5600 سے زائد کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکشن جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں 5600 سے زائد کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکشن جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین کی 668 نشستوں پر پیپلز پارٹی، جی ڈی اے کے چئرمین وائس چیئرمین کی نشستوں پر 90 امیدوار کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے 12، 12، ایم کیو ایم 3 اور نون لیگ نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین وائس چیئرمین کی 61 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ڈسڑکٹ کونسلز کی 622 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، 89 جے ڈی اے، 10 پی ٹی آئی، 8 جے یو آئی، 1 سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور 55 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔ ںوٹیفکیشن کے مطابق وارڈ ممبر کی 3207 پر پیپلز پارٹی اور 545 پر جی ڈی اے نے کامیابی سمیٹی، 130 پر جے یو آئی، 122 پر پی ٹی آئی اور 37 پر ایم کیو ایم پاکستان کو کامیابی ملی، 12 پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی، 9 پر نون لیگ اور 1 نشست پر پی ایس پی کے امیدوار کامیاب ہوئے، وارڈ ممبر کی 422 نشستوں پر آزاد امیدوار فتحیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد 26 جون 2022ء کو ہوا تھا۔

سکھر سے وفاقی وزیر خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ یو سی وائس چیئرمین، وزیر بلدیات ناصر حسین کے صاحبزادے کمیل حیدر شاہ ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے رکن، لاڑکانہ سے سابق صوبائی وزیر سہیل سیال کے بھائی شاہ رخ یو سی وائس چیئرمین، میونسپل کمیٹی شکارپور میں وزیر تونائی سندھ امتیاز شیخ کے بیٹے فراز شیخ اور بھتیجے فیاض شیخ میونسپل کمیٹی کے رکن بن گئے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کے بھائی منیر سومرو رکن میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ، سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ کے بیٹے ارسلان اسلام اور بہو انعم شیخ رکن میونسپل کارپوریشن سکھر، وزیر تعلیم سردار شاہ کے بھائی سرفراز شاہ رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ شامل ہیں۔

منتخب نمائندوں میں وزیر جنگلات سندھ تیمور تالپور کے بھائی یونس تالپور رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ، پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو کے بھائی سیف اللہ خالد سومرو اور ان کے صاحبزادے اسد سیف اللہ رکن میونسپل کمیٹی عمر کوٹ کامیاب قرار پائے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی ممتاز جاکھرانی کے بیٹے نیک محمد جیکب آباد کی یو سی چیئرمین، پیپلز پارٹی نواب شاہ کے صدر علی اکبر جمالی رکن ڈسٹرکٹ کونسل شہید بینظیر آباد، پیپلز پارٹی کے رہنما جام تماچی انٹر اور ان کے صاحبزادے جام تمریز شہید بینظیر آباد سے رکن ڈسٹرکٹ کونسل، رکن سندھ اسمبلی سرفراز شاہ کے صاحبزادے غلام مرتضی ممبر میونسپل کمیٹی کنڈھ یارو منتخب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1008956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش