0
Friday 23 Sep 2011 14:05

ربانی کو قتل نہیں کیا، عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز غلط خبریں نشر کرتی ہے، ذبیح اللہ مجاہد

ربانی کو قتل نہیں کیا، عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز غلط خبریں نشر کرتی ہے، ذبیح اللہ مجاہد
قندھار:اسلام ٹائمز۔ امارت اسلامیہ افغانستان (افغان طالبان) کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ برہان الدین ربانی کے قتل میں طالبان کا ہاتھ ہے۔ ترجمان کے مطابق کابل شہر کے وزیراکبر کے علاقے میں کابل انتظامیہ کی نام نہاد امن کونسل کے سربراہ برہان الدین ربانی کو قتل کیا گیا۔ ابھی تک اس حوالے سے ہماری معلومات مکمل نہیں ہوئیں ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اس مسئلہ کی بابت کچھ نہیں کہہ سکتے اور ذرائع ابلاغ کے جن اداروں نے اس بابت ہمارے حوالے سے جو باتیں کی ہیں وہ تمام بے بنیاد اور لغو ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ربانی کے قتل کے حوالے سے اس غلط دعویٰ کو جس میں اس واقعہ کی ذمہ داری ہمارے اوپر ڈالی گئی وہ جلد ازجلد تحقیقات کریں اور ہمیں وضاحت دیں اور آئندہ اس قسم کی بے بنیاد خبروں کے نشر کرنے کا راستہ روکیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ خبر رساں ایجنسی نے اس سے قبل بھی کئی بار اس طرح کی غلط خبریں امارات اسلامیہ کے نمائندوں سے منسوب کر کے نشر کی ہیں اور اب ہمیں اس بات پر مجبور کر دیا کہ ہم پوری دنیا کے سامنے اس بات کو واضح کر دیں کہ یہ خبر رساں ایجنسی غلط خبریں نشر کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 100896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش