QR CodeQR Code

آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں

ملعون سلمان رشدی کیساتھ جو ہوا، وہ اسکی گستاخی کا نتیجہ ہے، چودھری پرویز الہیٰ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے

13 Aug 2022 16:36

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سلمان رشدی کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا، وہ ان منفی قوتوں کا آلہ کار ہے، جو مذہب کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ امریکا میں ملعون سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا، وہ اس کی گستاخی کا نتیجہ ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کا دل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے سرشار ہے، خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے، سلمان رشدی کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا، وہ ان منفی قوتوں کا آلہ کار ہے، جو مذہب کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں جو شرانگیزی کی، وہ ہر مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے، اس کے ساتھ جو ہوا، یہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔

پرویزالہیٰ نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمدﷺ اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے، آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009000/ملعون-سلمان-رشدی-کیساتھ-جو-ہوا-وہ-اسکی-گستاخی-کا-نتیجہ-ہے-چودھری-پرویز-الہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org