QR CodeQR Code

سیلابی ریلوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام بھی جاری ہے، نصیر ناصر

13 Aug 2022 18:33

ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مون سون کے نئے سپیل کے بعد قلعہ عبداللہ کے متاثرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کیں ہیں اور وہ خود تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مون سون بارشوں کے نئے سپیل سے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نصیر ناصر کے مطابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر داخلہ ضیاء لانگو کی واضع ہدایت پر امدادی کارروائیاں تیز کر دیں گئیں ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کیں ہیں، اور وہ خود تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کے مطابق ہدایات کی روشنی میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، راشن، ہیوی مشنری اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سیلابی ریلوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009003/سیلابی-ریلوں-میں-پھنسے-لوگوں-کو-نکالنے-کا-کام-بھی-جاری-ہے-نصیر-ناصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org