2
0
Saturday 13 Aug 2022 23:31

ملعون سلمان رشدی مرنے کے قریب، بول نہیں پارہا، وینٹی لیٹر پر پہنچ گیا

ملعون سلمان رشدی مرنے کے قریب، بول نہیں پارہا، وینٹی لیٹر پر پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ ملعون سلمان رشدی نیویارک کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق گستاخ کی ایک آنکھ ضائع ہوسکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رشدی کے ایجنٹ نے بتایا اس کی صحت کی خبریں اچھی نہیں ہیں اور وہ بول نہیں پا رہا، اس کے بازو کی نسیں کٹ چکی ہیں اور پیٹ پر چاقو کے حملے سے اس کے جگر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گستاخ رسول 75 سالہ سلمان رشدی پر جمعہ کو امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت حملہ ہوا، جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بہادر شخص نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے شخص پر چاقو سے حملہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
یه ایک یہودی سازش ہوسکتی ہے، ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدہ کو سبوتاژ کرنے کے لئے اور اس سے ایران کے ساتھ جنگ کا بہانہ اور جواز بنا سکتے ہیں، جیسا کہ روس کو یوکرین اور چین کو تائیوان سے الجهایا جا رہا ہے۔
Pakistan
Zabardast
ہماری پیشکش