QR CodeQR Code

لاہور، یوم آزادی کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے، مزار اقبالؒ پر خصوصی تقریب

14 Aug 2022 08:13

ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔ لاہور میں دن کا آغاز پاک فوج کی جانب سے لاہور کینٹ کے ایوب سٹیڈیم میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ فضا توپوں کی گھن گرج اور فوجی جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔


اسلام ٹائمز۔ یومِ آزادی کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی کے بعد مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے پاکستان رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔ لاہور میں دن کا آغاز پاک فوج کی جانب سے لاہور کینٹ کے ایوب سٹیڈیم میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ فضا توپوں کی گھن گرج اور فوجی جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔
 
باغوں کے شہر لاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکے مزار پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج اور رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے مزار پر سلامی دی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار پر پاکستان رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان نے  مزار اقبال ؒپر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ تقریب کے دوران پاک فوج کے بینڈ نے قومی ترانے اور دیگر ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔ لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈذ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے موقع پر سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1009101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009101/لاہور-یوم-ا-زادی-کا-ا-غاز-21-توپوں-کی-سلامی-سے-مزار-اقبال-پر-خصوصی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org